لیجنڈری اداکار معین اختر کے مداحوں نے ان کی 64 ویں سالگرہ منائی
بدھ 24 دسمبر 2014 14:15
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ‘ لیجنڈری اداکار معین اختر کے مداحوں نے ان کی 64 ویں سالگرہ منائی۔ فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک سٹیج سے ٹیلیویژن تک معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلیویژن کی تاریخ نامکمل ہے۔
(جاری ہے)
24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیریئر کا آغاز 60ء کی دہائی کے وسط میں کیا اور 70ء کے عشرے میں معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ کئی سٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔
معین اختر کو کئی زبانوں پر عبور بھی حاصل تھا۔ انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت قومی و بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ چار دہائیوں تک قہقہے بکھیرنے والے ہردلعزیز فنکار معین اختر 22 اپریل 2011ء کراچی مں انتقال کرگئے لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.