کتے ساتھ لانے کے لئے شوہرکو کیسے مناوں ، اشنا شاہ نے مداحوں سے رائے مانگ لی

جمعرات 23 مارچ 2023 22:15

کتے ساتھ لانے کے لئے شوہرکو کیسے مناوں ، اشنا شاہ نے مداحوں سے رائے مانگ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ شادی کے بعد ایک مشکل میں پڑ گئیں۔حال ہی میں گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اشنا شاہ نے ایک ٹویٹ میں اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ مسئلہ 2 نئے پالتو کتے لے کر آنا نہیں ہے بلکہ مسئلہ میرے شوہر کو 2 نئے کتوں کو پالنے کے لیے راضی کرنا ہے۔اٴْنہوں نے مداحوں سے اس حوالے سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آپ لوگوں کچھ تجاویز دے سکتے ہیں اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری ردِعمل دیا اور بہت سی دلچسپ تجاویز دیں۔

وقت اشاعت : 23/03/2023 - 22:15:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :