حج مہنگا ہے تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں : فیضان شیخ

جمعرات 23 مارچ 2023 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار فیضان شیخ نے رمضان کی آمد پر منفرد انداز میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج مہنگا ہے تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فیضان شیخ نے منفرد انداز میں اپنے پرستاروں کو رمضان کریم کی مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر حج مہنگا ہو گیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وہ صرف صاحبِ استطاعت پر فرض ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیلز ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نماز اب بھی مفت ہے، زکوٰة کی شرح بھی نہیں بڑھی، رمضان روزے، قرآن کی تلاوت، تراویح، ذکر اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہٴ رحمی، حسنِ سلوک، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں، رمضان مبارک!
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 23:23:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :