علی ظفر شہرہ آفاق نعت ’’فاصلوں کو تکلف‘‘ کا نیا ایڈیشن لانچ کرنے کو تیار

جمعہ 24 مارچ 2023 23:05

علی ظفر شہرہ آفاق نعت ’’فاصلوں کو تکلف‘‘ کا نیا ایڈیشن لانچ کرنے کو تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) پاکستانی گلوکار علی ظفر شہرہ آفاق ن نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کا نیا ایڈیشن لانچ کرنے کو تیار ہیں۔علی ظفر ہر سال رمضان کے آغاز میں ایک نعتیہ ٹریک جاری کرتے ہیں، 2021 میں ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ اور 2022 میں ’مولا‘ ریلیز کیا تھا۔

(جاری ہے)

گلوکار نے ٹویٹر کا سہارا لے کر مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اقبال عظیم کے معروف کلام جسے وحید ظفر قاسمی نے پڑھا تھا، اسے دوبارہ لانچ کررہے ہیں۔

ٹویٹر پوسٹ میں ریلیز کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن ساتھ ہی علی ظفر کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی آنکھیں بند ہیں۔’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ پاکستان کی مذہبی ثقافت کا اہم حصہ بن گئی ہے اور ملک بھر میں پہلے دن سے آج تک شہریوں کے ہر طبقے میں مقبول رہی ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 23:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :