Uسینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

اتوار 9 اپریل 2023 18:15

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ کا انتقال ہو گیا۔ طارق جمیل پراچہ ناصرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی تھے۔ اٴْنہوں نے اپنے کیریئر کا ا?غاز پاکستان ٹیلیویڑن سے بطور سیٹ ڈیزائنر کیا پھر اپنا پہلا ڈرامہ ’ا?نچ‘ بنایا جو کافی مقبول ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنی پہچان بنانے کے بعد اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور اپنی شاندار اداکاری سے بھی لوگوں کو متاثر کیا۔ طارق جمیل پراچہ کے مشہور ڈراموں میں ’دلِ مومن‘، ’سات پردوں میں‘، ’پیار نام کا دیا‘، ’اڑان‘ اور ’محبت چھوڑ دی میں نے‘ جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں۔ سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر پر دیگر اداکاروں کی جانب سے اداکار کے لیے دعائے مغفرت اور مرحوم کے عزیز و اقارب سے اظہارِ تعزیت اور کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 09/04/2023 - 18:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :