ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے، سابقہ اداکارہ

جمعرات 30 نومبر 2023 22:07

ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل اور شوہر مفتی انس کے ہمراہ معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروا رہی ہیں۔

مولانا طارق جمیل ثنا خان کے بیٹے کو گود میں لیکر پیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جونیئر طارق جمیل حضرت مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کررہے ہیں۔ مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے، وہ اندر اور باہر سے خوبصورت انسان ہیں۔ ثنا خان نے لکھا مولانا طارق جمیل مجھ سمیت کئی لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنے ہیں، اللہ انکو سلامت رکھے اور صحت عطا فرمائے۔ مولانا نے ہمیشہ مجھے بیٹی کہا اور اپنے حکمت بھرے الفاظ سے مجھے بہت زیادہ صبر دیا ہے ۔ ثنا خان نے مزید لکھا کہ لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور آپ کو اپنے مکر کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے ۔

وقت اشاعت : 30/11/2023 - 22:07:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :