مغربی بنگال،متنازعہ فلم 'دی کیرالا سٹوری' کی نمائش پرپابندی عائد

منگل 9 مئی 2023 12:07

مغربی بنگال،متنازعہ فلم 'دی کیرالا سٹوری' کی نمائش پرپابندی عائد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2023ء) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کے لئے بنائی گئی پروڈیوسر وپل شاہ کی فلم ''دی کیرالا سٹوری ''کی نمائش پر ریاست میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتابنرجی کا یہ اعلان چنائی سمیت چند شہروں میں متنازعہ فلم دی کیرالا سٹوری کے خلاف مظاہروں اورتمل ناڈو میں ملٹی پلیکسز کی طرف سے فلم کی نمائش بند کرنے کے ایک دن بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال حکومت نے فلم دی کیرالا سٹوری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نفرت اور تشدد کے کسی بھی واقعے سے بچا جاسکے اور امن وامان کو برقرار رکھاجاسکے ۔ متنازعہ فلم پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی شدیدردعمل ظاہر کیاگیا ہے کیونکہ یہ فلم حقائق کے برخلاف اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاتی ہے۔ ناظرین نے اس فلم کو 'پروپیگنڈا' فلم قرار دیا ہے اور اس کی نمائش کے خلاف متعدد عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی کیرالا سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اسلام قبول کرکے سلامک سٹیٹ آف عراق اینڈ سیریاکالعدم گروہ کو سمگل کر دی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 09/05/2023 - 12:07:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :