فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

امریکی اداکارہ میرل سٹریپ کو بھی بہترین اداکارہ کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے

جمعہ 16 جنوری 2015 11:44

فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) ’برڈمین‘ اور ’دا گرینڈ بوڈاپیسٹ ہوٹل‘ نو نو نامزدگیوں کے ساتھ اس برس کے آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔’دی امیٹیشن گیم،‘ ’بوائے ہڈ،‘ اور ’امیریکن سنائپر‘ کو بھی متعدد نامزدگیاں ملی ہیں۔یہ سال برطانوی اداکاروں کے لیے متبرک ثابت ہوا ہے اور بینیڈکٹ کمبربیچ، ایڈی ریڈمین، روزمنڈ پائیک، فیلیسٹی جونز اور کیارا نائٹلی کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی اداکارہ میرل سٹریپ کو بھی بہترین اداکارہ کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے، جو ان کی 19ویں نامزدگی ہے۔ یہ کسی بھی اداکار کا نیا ریکارڈ ہے۔نامزدگی کے اعلان کے فوراً بعد فیلیسٹی جونز نے، جنھیں ’دا تھیوری آف ایوری تھنگ‘ میں سائنس دان سٹیون ہاکنگز کی پہلی اہلیہ کے کردار کے لیے نامزد کیا گیا ہے، تسلیم کیا کہ وہ اس قدر نروس واقع ہوئی ہیں کہ نامزدگیوں کو لائیو نہیں دیکھ پائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ یہ اتنی اعصاب شکن چیز ہے کہ میں اسے نہیں دیکھ سکی۔ میں انتظار کرتی رہی حتیٰ کہ میرے بھائی کا فون آیا۔ وہ بہت اچھا ہے۔ اس نے صرف اتنا کہا، ”تم نے کر دکھایا ہے، تمھیں (نامزدگی) مل گئی ہے۔“‘سب سے زیادہ نامزدگیوں والی فلمیں‘ برڈ مین، گرینڈ بوڈاپیسٹ ہوٹل‘: دی امیٹیشن گیم‘ امیریکن سنائپر، بوائے ہڈ‘ انٹرسٹیلر، وپلیش، دی تھیوری آف ایوری تھنگ، فاکس کیچرہیں-بہترین فلم کے اعزاز کے لیے مندرجہ ذیل فلمیں کی گئی ہیں امیریکن سنائپر‘ برڈمین‘ بوائے ہڈ‘ دا گرینڈ ‘بوڈاپیسٹ ہوٹل دی امیٹیشن گیم‘ سیلما‘ دا تھیوری آف ایوری تھنگ‘ وِپلیشن دا گرینڈ بوڈاپیسٹ ہوٹل بھی نو نامزدگیوں کے ساتھ نمایاں رہی-بہترین اداکاروں میں سٹیو کیرل (فاکس کیچر)‘ بریڈلی کوپر (امیریکن سنائپر)‘ بینی ڈکٹ کمبربیچ (دی امیٹیشن گیم)‘ مائیکل کیٹن (برڈمین)‘ ایڈی ریڈمین (دا تھیوری آف ایوری تھنگ)‘ سائنس فکشن فلم ’انٹرسٹیلر‘ کے حصے میں پانچ نامزدگیاں آئیں-بہترین اداکاراؤں میں میریئن کوٹیلارڈ (ٹو ڈیز، ون نائٹ)‘ فیلیسٹی جونز (دا تھیوری آف ایوری تھنگ)‘ جولیئن مور (سٹل الائیو)‘ روزامنڈ پائیک (گان گرل)‘ ریس ودرسپون (وائلڈ)‘’دا لیگو مووی‘ خود تو بہترین فلموں کے زمرے میں جگہ نہیں پا سکی، البتہ اس کا گانا ضرور نامزد ہو گیاحیرت انگیز طور پر ’دا لیگو مووی‘ کو بیسٹ اینی میٹڈ فلموں کے زمرے میں نامزدگی نہیں مل سکی۔

البتہ اس کا نغمہ ’ایوری تھنگ از آسم‘ بہترین نغمے کے لیے نامزد ہوا ہے۔ان نامزدگیوں کا اعلان ہالی وڈ میں الفانسو کوارون نے کیا، جنھوں نے گذشتہ برس فلم ’گریوٹی‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا انعام جیتا تھا۔ اس موقعے پر ان کے علاوہ اداکار کرس پائن، سٹار وارز کے ہدایت کار جے جے ایبرمز، اور آسکر کے سربراہ بون آئزکس بھی موجود تھے۔2015 کے آسکر انعامات کی تقریب 22 فروری کو ہالی وڈ کے ڈولبی تھیئٹر میں منعقد ہو گی اور اس کی میزبانی فلمی اداکار نیل پیٹرک ہیرس کریں گے-

وقت اشاعت : 16/01/2015 - 11:44:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :