گلوکارہ امن علی کا نیا ویڈیو’’ڈیمانڈ‘‘ ریلیز کردیاگیا

پیر 29 مئی 2023 13:01

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء)معروف گلوکارہ امن علی کا نیا میوزک ویڈیو’’ڈیمانڈ‘‘ ریلیز کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روزAR سٹوڈیونے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے ۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شاعری عنصر جوگی کی لکھی ہوئی ہے اس کا میوزک عمیرحسین نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے میوزک ڈائریکٹر و کمپوزر خاورحسین ہیں اور اس کی مکس ماسٹرنگ ٹیپو سردارنے کی ہے اس ویڈیو کے ڈی او پی یعقوب بھٹی ہیںاور پروڈیوسر رانا راشدہیں۔

اس ویڈیومیں امن علی کے ساتھ ماڈلز سمیرا سہیل اورآمنہ مغل نے پرفارم کیاہے۔ایک ملاقات کے دوران امن علی نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا ویڈیوجین ٹاپ ریلیز ہواتھا جس نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔امن علی کا کہناتھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا مذکورہ ویڈیوبھی کامیابی کی منازل طے کرے گا-
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 13:01:19