زائرہ وسیم شادی میں نقاب پہن کر کھانے والی خاتون کی حمایت میں بول پڑیں

پیر 29 مئی 2023 23:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) اسلام کی خاطر 2019ء میں بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم شادی میں نقاب پہن کر کھانے والی خاتون کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ایک صارف نے شادی میں نقاب پہنے کھانا کھاتی ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ’کیا یہ انسان کا انتخاب ہی ‘۔زائرہ وسیم نیاس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے حال ہی میں ایک شادی میں شرکت کی تھی اور خالصتاً اپنی مرضی سے بالکل اسی طرح کھانا کھایا۔ اٴْنہوں نے لکھا کہ یہاں تک کہ وہاں میرے آس پاس موجود ہر شخص مجھے تنگ کرتا رہا کہ میں نقاب اتار دوں لیکن میں نے نقاب اٴْتارنے سے انکار کردیا۔

وقت اشاعت : 29/05/2023 - 23:04:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :