کترینہ کیف کالا چشمہ کی شوٹنگ کے دوران آئس کیوبز چباتی تھیں، سدھارتھ ملہوترا کا انکشاف

منگل 6 جون 2023 22:37

کترینہ کیف کالا چشمہ کی شوٹنگ کے دوران آئس کیوبز چباتی تھیں، سدھارتھ ملہوترا کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْن کی ساتھی اداکارہ، کترینہ کیف مشہور گانے کالا چشمہ کی شوٹنگ کے دوران آئس کیوبز چبایا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

کافی ود کرن میں گفتگو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف اپنی فٹنس سے متعلق کافی سنجیدہ اداکارہ ہیں، وہ اپنے ہر کردار کے لیے کافی محنت کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم بار بار دیکھو کے مشہور ترین گانے کالا چشمہ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف نے ڈانس کی سخت تربیت حاصل کی تھی، گانے کی شوٹنگ کے دوران جب بھی ری ٹیک لیا جاتا تھا وہ خود کو تازہ دم، ہائیڈریٹڈ رکھنے، جِلد کے چمکدار اور فریش نظر ا ٓنے کے لیے ا ٓئس کیوبز چباتی تھیں۔

وقت اشاعت : 06/06/2023 - 22:37:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :