سنجے دت کا جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

بدھ 12 جولائی 2023 20:52

سنجے دت کا جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2023ء) معروف بھارتی اداکار سنجے دت نے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کو سلام پیش کرتے ہوئے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔اپنے دور کے عظیم لیجنڈ پاکستانی بلے باز نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر سنجے دت کی ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بابا کے نام سے مشہور بھارتی اداکار سنجے دت نے جاوید میانداد کی ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جاوید بھائی بہت دن کے بعد اپ کو دیکھا تو بہت اچھا لگا اور مزہ آیا ۔ اداکار نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کے موقع پر سری لنکا کے شہر کینڈی میں ملاقات ہوگی۔

وقت اشاعت : 12/07/2023 - 20:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :