رنبیر کپور نے اہلیہ کے ساتھ فٹبال نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

عالیہ نے فٹبال کھیلتے ہرایا تو کافی عرصہ جشن منائیگی، اگر میں نے ہرایا پھر بھی باتیں سننا پڑیں گی، بالی ووڈ اداکار

بدھ 19 جولائی 2023 18:07

رنبیر کپور نے اہلیہ کے ساتھ فٹبال نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہارا تو وہ کافی عرصے جشن مناتی رہیں گی،اگر میں نے ہرایا تو پھر بھی باتیں سننا پڑیں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا بچپن سے فٹبال کا دیوانہ ہوں مگر چاہتا ہوں کبھی بیوی عالیہ بھٹ کے مقابل فٹبال نہ کھیلنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ اچھا فٹبال کھیلتی ہیں اگر اس نے مجھے ہرا دیا تو کافی عرصے تک اس کا جشن مناتی رہے گی اور اگر میں نے ہرایا تو پھر باتیں سننا پڑیں گی۔ اس معاملے میں دونوں طرف سے مشکل میری ہے۔

وقت اشاعت : 19/07/2023 - 18:07:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :