غیر ممالک کی انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت اپنی انڈسٹری کیلئے فنڈز مہیا کرے ‘ نبیل

جمعرات 5 فروری 2015 11:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء ) ٹی وی کے معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں معیاری ٹی وی پروڈکشن کی بدولت نئے فنکاروں کی شوبز میںآ مد میں اضافہ ہوا ہے جوبڑی خو ش آئند بات ہے ، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام نئے فنکار بڑے با صلاحیت اور اپنے کام میں منجھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے ہمیشہ نئے لوگوں کو شوبز میں آمد کوخوش آمدید کیا ہے اور کوشش کرتاہوں کہ اپنے ہر نئے ڈرامہ میں با صلاحیت لوگوں کو شامل کروں تاکہ پاکستان کی تمام انڈ سٹری کو پڑھے لکھے باہمت فنکار مہیاہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری بڑا مشکل فن ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی ایسا ادار ہ نہیں جو نئے فنکاروں کی بنیادی تعلیم وتربیت کاانتظام کرسکے ۔حکومت وقت کو چاہیے کہ شوبز میں تعمیر وترقی کیلئے فنڈز مہیا کرے تاکہ ہماری انڈسٹری بھی غیر ممالک کی انڈسٹر ی کامقابلہ کرسکے ۔

وقت اشاعت : 05/02/2015 - 11:35:58

Rlated Stars :