ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں رنگا رنگ تقریب

منگل 10 فروری 2015 13:43

ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں رنگا رنگ تقریب

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) سروں کی ملکہ میڈم نورجہاں کی مدھر آواز اور فنی خدمات کے اعتراف میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں دل موہ لینے والی پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ سروں کی ملکہ نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں نورجہاں کے ہر دل عزیز اور مقبول گیتوں پر رقص کی پرکشش پرفارمنس پیش کی گئیں۔ شائقین کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نور جہاں گائیکی کی دنیا کا ایک ایسا روشن ستارہ تھیں جن کی خصوصیات کا ایک جہاں آج بھی دیوانہ ہے۔ گلوکارہ عذرا جہاں نے نورجہاں کی رومانوی موسیقی اور اہل سخن کے لئے غزلیں بھی پیش کیں۔

وقت اشاعت : 10/02/2015 - 13:43:52

Rlated Stars :