سونم کپور لٹ گئیں ،پانچ لاکھ کا قیمتی ہار چوری کروا بیٹھیں

جمعرات 12 فروری 2015 13:01

سونم کپور لٹ گئیں ،پانچ لاکھ کا قیمتی ہار چوری کروا بیٹھیں

باندرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) اداکارہ سونم کپور کا پانچ لاکھ مالیت کا ہیرے کا نیکلس چوری ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سونم کپور کروڑوں کی جیولری پہن کر باندرا میں ہونے والی ایک پارٹی میں گئیں اور رات گئے واپسی پر سونم نے نیکلس سمیت تمام زیورات اپنے کمرے میں رکھے ، صبح جب زیورات دیکھے گئے تو قیمتی نیکلس غائب تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ دہلی کے معروف جیولر نے نمائش کے لیے یہ زیورات اداکارہ کو دیئے تھے۔ سونم کی لاپرواہی کی وجہ سے جیولر نے بھی سر پکڑ لیا۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 13:01:24

Rlated Stars :