ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے‘ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘ ڈائریکٹر و رائٹر پرویز کلیم

اتوار 15 فروری 2015 13:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور رائٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے‘ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ گزشتہ روز ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ”ہارٹ شوٹ“ کی فلم بندی ان دنوں تیزی سے جاری ہے جس میں بیشتر نئے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا‘ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

فلم انڈسٹری موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور کامیابی نے بہت سے لوگوں کو فلم سازی کی طرف متوجہ کیا ہے فلموں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے لیکن ہمیں اب روایتی کہانیوں کی نہیں اچھے موضوعات کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 13:33:03