میرے بیٹے کے پاس جوتوں کا صرف ایک جوڑا ہے، ول سمتھ

پیر 16 فروری 2015 11:37

میرے بیٹے کے پاس جوتوں کا صرف ایک جوڑا ہے، ول سمتھ

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)ہالی وڈ سٹار ول سمتھ نے بتایا کہ ان کے اداکار بیٹے جیڈن کا وارڈ روب محض ایک جوڑی جوتے، تین پینٹس اور پانچ شرٹس پر مشتمل ہے۔پیپل میگزین سے گفتگو میں ول نے کہا کہ وہ اپنے 16 سالہ بیٹے کے شاہ خرچ نہ ہونے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جیڈن نے پیسے کا غلام بننے سے انکار کر دیا ہے۔میں اس کی قدر کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ میں خود ایک مڈل کلاس گھرانے سے آیا ہوں جہاں بل نہ ادا کرنے پر بجلی اور گیس منقطع کر دی جاتی ہے۔میری پروش ایسے گھر میں ہوئی جہاں بل ادا نہ ہونے کی صورت میں آپ کو سردیوں میں مٹی کے تیل کے ہیٹر ضروری ہوتے ہیں۔جیڈن ایک بالکل مختلف پس منظر سے ہے اور یہ بہت دلچسپ بات ہے کہ وہ اس ماحول میں بڑا ہو رہا ہے کہ جہاں وہ اختیار ہونے کے باوجود چیزیں مسترد کر دیتا ہے۔ول نے بتایا کہ جیڈن سوچتا ہے کہ وہ چیزوں کو اپنی ضرورت بننے نہیں دے گا۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 11:37:06

Rlated Stars :