ماضی میں ایک گھرتھا، خاندان کے 24 لوگ ایک ہی گھرمیں رہتے تھی : اکشے کمارکا انکشاف

جمعرات 12 اکتوبر 2023 22:34

ماضی میں ایک گھرتھا، خاندان کے 24 لوگ ایک ہی گھرمیں رہتے تھی : اکشے کمارکا انکشاف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2023ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک گھر تھا، خاندان کے 24 لوگ ایک ہی گھر میں رہتے تھے ۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی امیر خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے بلکہ انہوں نے زندگی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔اداکار نے بتایا کہ بچپن یا نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک خوشحال دور گزارا، فلموں میں آنے سے قبل اداکار نے لمبا عرصہ دہلی میں گزارا، بعدازاں وہ ممبئی شفٹ ہوئے۔

اکشے نے بتایا چاندنی چوک میں ایک چھوٹے گھر میں ہم 24 لوگ رہتے تھے، صبح جب ورزش کے لیے اٹھتے تو سب باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کے اوپر سے کود کر گزرتے تھے۔ اداکار کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک چھوٹا سا گھر کرائے پر لیا جس کا وہ 100 روپے کرایہ دیتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا اس وقت کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب ہم ہنستے یا مسکراتے نہ تھے، اب ہمارے پاس پیسہ ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی اداس ہوجاتے ہیں، لیکن اٴْس وقت دکھ کی کوئی بات نہیں تھی، ہم دال چاول، زیرہ آلو، بھنڈی سب کھا کر خوش ہوجایا کرتے تھے ۔

اکشے نے یہ بھی شیئر کیا کہ ان کے خاندان میں ہر ہفتہ کو فلم دیکھنے جانے کی رسم تھی اور وہ اس دن صبح کا کھانا چھوڑ دیتے تھے تاکہ وہ فلم کے ٹکٹ کے پیسے بچا سکیں۔
وقت اشاعت : 12/10/2023 - 22:34:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :