لاہور‘ ڈاگ شو میں کتوں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے

اتوار 22 فروری 2015 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) لاہور میں منعقدہ ڈاگ شو میں کتوں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے،کتوں کے ناز و نخروں سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ریس کورس پارک لاہور میں دو روزہ ڈاگ شو میں مختلف النسل کے کتوں نے شرکت کی جنہیں ان کے مالکان پوری تیاری کرکے لائے تھے۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپٹ پر کتوں کی کیٹ واک سے حاضرین انہیں داد دینے سے نہ رہ سکے۔ڈاک شو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پارک میں آمڈ آئی۔شرکاء مختلف النسل کے کتوں کی نمائش دیکھ کر حیران رہ گئے۔منتظمین کے مطابق شو کا مقصد کتوں کی نسلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ڈاگ شو اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 14:19:48