چھوٹے نواب اپنی والدہ پر شرمناک الزام کے دفاع کیلئے آگے آگئے

اتوار 22 فروری 2015 14:21

چھوٹے نواب اپنی والدہ پر شرمناک الزام کے دفاع کیلئے آگے آگئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) بالی ووڈ کے مشہور فلمسٹار سیف علی خان کی والدہ پر بھارتی فلم سنسر بورڈ کے نئے سربراہ نے بیہودہ اور قابل اعتراض زبان سے بھرپور فلموں کی منظوری دینے کا الزام لگادیا ہے جس کے بعد سیف علی خان اپنی والدہ کے دفاع کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے نئے سربراہ پہلاج نیہا لانی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی سابقہ سربراہ شرمیلا ٹیگور نے متعدد ایسی فلموں کی منظوری دی کہ جن میں استعمال ہونے والی زبان نہایت شرمناک تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ 2006ء میں فلم اوم کارہ کو محض اس لئے پاس کردیا کہ یہ ان کے بیٹے سیف علی خان کی فلم تھی۔ پہلاج کا کہنا ہے کہ اس فلم کی منظوری شرمیلا ٹیگور کے دباؤ کے تحت دی گئی اور اس کے بعد گینگز آف واسیپور سمیت کئی اور ایسی ہی فلموں کو پاس کردیا گیا۔سیف علی خان نے اپنی والدہ کے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک لبرل، ذہین اور نہایت انصاف پسند خاتون ہیں اور ان کے بارے میں یہ سوچنا بھی محال ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی خاطر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 14:21:18

Rlated Stars :