دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے ختم کر نے کیلئے تمام دعائیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ‘ عتیقہ اوڈھو

پیر 23 فروری 2015 13:50

دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے ختم کر نے کیلئے تمام دعائیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ‘ عتیقہ اوڈھو

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء ) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ،سانحہ پشاور ملکی تاریخ کابدترین سانحہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالم دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کر کے ظلم اوربربریت کی انتہاکردی ہے جس کیلئے پوری قوم حکومت وقت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سلامتی اوربقا ء کیلئے اپنے تمام مفادات سے بالاتر ہوکر حکومت اورا پنی افواج کا ساتھ دیناہوگا ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے ختم کر نے کیلئے فنکار برادری کی تمام دعائیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 13:50:30

Rlated Stars :