عامر خان نے یوراج سنگھ کے بائیوگرافیکل رائٹس حاصل کرلئے

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:34

عامر خان نے یوراج سنگھ کے بائیوگرافیکل رائٹس حاصل کرلئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کے رائٹس حاصل کرلئے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عامر خان کا لیجنڈری کرکٹر کی زندگی کو سینما کے بڑے پردے پر دکھانے کا ارادہ ہے جس میں کرکٹر کی زندگی کے نشیب و فراز کو پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یوراج سنگھ کی بائیوگرافیکل رائٹس کی خبر سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ عامر خان کی پیشکش کے شدت سے منتظر ہیں۔

عامر خان اور راج کمار ہیرانی نے 2014میں فلم پی کے میں ساتھ کام کیا تھا اور رواں برس جولائی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں ایک بائیوگرافیکل فلم بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ عامر اور راج کمار ہیرانی جس بائیوگرافیکل فلم پر ساتھ کام کریں گے وہ یوراج سنگھ کی زندگی پر ہوگی یا یہ مسٹر پرفیکٹ کا کوئی الگ پراجیکٹ ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/11/2023 - 21:34:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :