صبا فیصل کے بیٹے ارسلان کی ڈھولکی اور ابٹن ہوگئی

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں

جمعہ 22 دسمبر 2023 12:37

صبا فیصل کے بیٹے ارسلان کی ڈھولکی اور ابٹن ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) پاکستان انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل دلہنیا گھر لانے کو تیار ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی رسم ڈھولکی اور ابٹن کی تقریبات کے پیش نظر اداکارہ کا گھر پھولوں، برقی قمقموں اور دیگر سجاوٹی سامان سے سج گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر میں ناصرف ڈھولکی و ابٹن کے موقع پر خوشگوار انداز میں ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔صبا فیصل کی شیئر کردہ ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ روز ان کے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی ڈھولکی اور ابٹن کی رسم ہوئی، جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سبز رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کے بڑے بیٹے نے بھائی کی ڈھولکی کے لیے نیلے رنگ جبکہ والد نے خاکی رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔سینئر اداکارہ کی اکلوتی بیٹی سعدیہ فیصل نے اپنے چھوٹے بھائی کی ڈھولکی و ابٹن کی مناسبت سے پیلے رنگ کا لہنگا پہنا جس میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی۔
وقت اشاعت : 22/12/2023 - 12:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :