سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ، ویڈیو وائرل

منگل 9 جنوری 2024 21:40

سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ، ویڈیو وائرل
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2024ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اداکارہ سالانہ چھٹیوں پر مصر میں ہیں اور جہاں وہ تاریخی ملک کی ثقافت اور قدیم نوادرات کی سیر کے ساتھ انجوائے بھی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ کسی نے انہیں بتایا تھا کہ اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ جگہ بہت اچھی ہے اور وہ بات واقعی درست تھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب وہ ڈائیونگ کیلئے گئیں تو انہوں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/01/2024 - 21:40:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :