انوشکا شرما اوردیپیکا پڈوکون کی کالج زمانے کی تصویرجاری ، مداح دیکھ کر حیران

جمعہ 19 جنوری 2024 20:50

انوشکا شرما اوردیپیکا پڈوکون کی کالج زمانے کی تصویرجاری ، مداح دیکھ کر حیران
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان ایک مشترکہ چیز سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکارائیں بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ اس کالج کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دونوں اداکاراؤں کے زمانہ طالب علمی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیپیکا پڈوکون کی 20 سال پہلے کی کالج کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ایک پِلے کے دوران کی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ تصویر 2004ء میں ایک پِلے کے دوران لی گئی تھی۔ علاوہ ازیں انوشکا شرما کی بھی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔انوشکا شرما کی تصویر کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ 2006ء کی ہے۔دونوں اداکاراؤں کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2024 - 20:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :