اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی113ویں سالگرہ13 فروری کو منائی جائے گی

پیر 5 فروری 2024 16:23

اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی113ویں سالگرہ13 فروری کو منائی جائے گی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی113ویں سالگرہ13 فروری کو منائی جائے گی سالگرہ کے حوالے سے فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا اہتمام کریں گے جبکہ ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس سے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

معروف ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض13فروری1911ء کو سیالکوٹ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی تھے وہ بلاشبہ مرزا غالب اور علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے۔فیض کی شاعری کے انگریزی،جرمن،روسی،فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ان کے مجموعہ کلام میں ’’نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی،نقش وفا،دست صباء،دست تہہ سنگ،سر وادی سینا،زنداں نامہ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی تھے جنہیں روس کے لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائزسے نوازا گیا انہیںپاکستانی امن ایوارڈ،نگار ایوارڈاور سب سے بڑے سول ایوارڈنشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔فیض احمد فیض20نومبر 1984ء کو انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 05/02/2024 - 16:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :