اداکارہ عتیقہ اوڈھونے اپنی 56 ویں سالگرہ سوموار کومنائی

پیر 12 فروری 2024 15:36

اداکارہ عتیقہ اوڈھونے اپنی 56 ویں سالگرہ سوموار کومنائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی56ویں سالگرہ سوموار 12فروری کومنائی ۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12فروری 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغازانور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النسا سے کیا۔ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں انگاروادی،نجات،کرچیاں،چاہتیں،ہمسفر،دشت اورآن قابل ذکر ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں جو ڈر گیا وہ مر گیا ،ممی اور" مجھے چاند چاہیے" شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/02/2024 - 15:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :