منی ہائیسٹ کی 'نیروبی' بھی نہتے فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر بول اٹھی

جمعہ 16 فروری 2024 12:19

منی ہائیسٹ کی 'نیروبی' بھی نہتے فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر بول اٹھی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) نیٹ فلکس کی مشہور سیریز منی ہائیسٹ کی "نیروبی" نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔سپینش اداکارہ البا فلورس جو نیٹ فلکس کی مشہور سیریز منی ہائیسٹ میں نیروبی کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں، اداکارہ نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا اور ایک بیج بھی لگا رکھا تھا جس کے ذریعے انہوں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کی، البا فلورس کے بیج پر اسلحے کی تجارت بند کرو، غزہ پر فائر بند کرو کے مطالبات درج تھے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے بولنے کا موقع ملے گا، میں ایک یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ میرے لیے یہ تاریک میں ڈوبا وقت ہے کیونکہ غزہ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں، فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے یاد کیے بغیر یہاں آنا اور اپنی خوشی منانا میرے لیے مشکل ہے، اسی لیے میں نے ایک چھوٹا سا بیج لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اس کیلئے یہ جگہ نہیں لیکن یہ فلسطینیوں کو سننے کا وقت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سپین کی حکومت کو جنگ کو روکنے کیلئے جو کچھ کرنا چاہیے وہ کر سکتی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ نسل کشی ختم ہو جائے گی اور ہمیں جلد ہی ایک آزاد فلسطین ملے گا۔

وقت اشاعت : 16/02/2024 - 12:19:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :