ثنا جاوید کی نئی پوسٹ پرصارفین کشمکش میں مبتلا

جمعہ 16 فروری 2024 23:00

ثنا جاوید کی نئی پوسٹ پرصارفین کشمکش میں مبتلا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) اداکارہ ثنا جاوید کی معنی خیز پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ نے سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ راک بینڈ امیجن ڈراگن کا مشہور گانا بیلیور شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اس گانے کے چند معنی خیز بول اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے ہیں، جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی سنائی گئی ہے جو چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بری طرح ٹوٹ گیا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس کشمکش میں ہیں کہ گویا ثنا جاوید ان اشعار سے واقعی کسی تکلیف کو بیان کرنا چاہتی ہیں یا پھر وہ اس گانے کو انجوائے کر رہی ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی وائرل پوسٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگ اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/02/2024 - 23:00:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :