فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے، شان

ہفتہ 17 فروری 2024 19:15

فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے، شان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2024ء) فلمسٹار اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور منفردکہانی پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے نیا سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہم بین الاقوامی سطح کی فلمیں تیار کرسکتے ہیں۔شان نے کہا کہ پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی اور منفردکہانی پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے نیا سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع، موضوع اور ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو مکمل حکومتی سپورٹ حاصل ہونی چاہئے مزید کہا کہ نئے اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں اسی لئے پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2024 - 19:15:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :