مداح سٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آگئے

بدھ 21 فروری 2024 17:32

مداح سٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں ہراسانی کا نشانہ بنانے والے افراد پر اداکارہ کے مداحوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے عوام کو جاہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد ثنا جاوید نے ملتان میں شوہر کا میچ بھی دیکھا اور اس دوران شوہر کی اچھی پرفارمنس پر خوش بھی دکھائی دیں اور میچ کے اختتام پر ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر شائقین نے نعرے لگا کر انہیں ہراساں کیا تھا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو نعروں سے ہراساں کرنے والے افراد کو جاہل اور جانور قرار دیا۔

مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔انٹرنیٹ صارفین نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ اداکارہ کو یوں عوامی مقام پر ہراساں کرے۔
وقت اشاعت : 21/02/2024 - 17:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :