اداکارہ ودیا بالن جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بنانے والوں کے خلاف اِن ایکشن

بدھ 21 فروری 2024 17:32

اداکارہ ودیا بالن جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بنانے والوں کے خلاف اِن ایکشن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے جعلی ای میل، انسٹاگرام پروفائلز اور واٹس ایپ اکائونٹس بنانے کے لیے اپنا نام استعمال کرنے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ اداکارہ نے ممبئی پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر مجرم اداکارہ کے نام کا استعمال کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لوگوں کو کام کے مواقع کی پیشکش کی آڑ میں فنڈز کا مطالبہ کررہا ہے۔

ودیا بالن کو اس جعلی اکائونٹ کے حوالے سے اس وقت پتہ چلا جب مبینہ مجرم گزشتہ ماہ ایک ڈیزائنر کے پاس ودیا کا نام لے کر پہنچا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس ڈیزائنر نے اداکارہ سے فوری طور پر رابطہ کیا تاکہ انہیں ایسی سرگرمیوں کے حوالے سے متنبہ کیا جاسکے۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 21/02/2024 - 17:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :