فلم’’دنگل‘‘ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد عامر خان کی ان کے والدین سے ملاقات

جمعہ 23 فروری 2024 20:58

فلم’’دنگل‘‘ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد عامر خان کی ان کے والدین سے ملاقات
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) بالی ووڈ اداکارعامر خان نے اپنی سپرہٹ فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد ان کے والدین سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوہانی بھٹناگر کی موت کے چند دن بعد عامر خان نے 22 فروری کو فرید آباد میں اداکارہ کے گھر جاکر ان کے والدین اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

سوہانی کے والدین سے ملاقات کے بعد عامر خان نے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کی، عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی سوہانی بھٹناگر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہمیں ہماری سوہانی کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے، ان کے والدین اور پورے خاندان کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے سوہانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت نوجوان اداکارہ تھیں، ان کے بغیر فلم ’’دنگل‘‘ ادھوری تھی، سوہانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں اسٹار بن کر زندہ رہے گی۔اس سے قبل 19 سالہ سوہانی بھٹناگر کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہان کی بیٹی ڈرماٹومیوسائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں، یہ ایک نایاب مرض ہے جس میں جسم پر سوجن آتی ہے، جِلد پر دانے نکل آتے ہیں اور پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور اس مرض کا واحد علاج سٹیرائیڈز ہے۔
وقت اشاعت : 23/02/2024 - 20:58:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :