اداکارفواد خان کے نئے پراجیکٹ ’’بیٹ‘‘ سے مداح شدید نالاں

پیر 4 مارچ 2024 21:33

اداکارفواد خان کے نئے پراجیکٹ ’’بیٹ‘‘ سے مداح شدید نالاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) معروف اداکار فواد خان کے نئے پراجیکٹ ’’بیٹ‘‘ کی حقیقت سامنے آنے پر مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کردیا۔ چند روز قبل فواد خان نے پہلے بیٹ کا پوسٹر جاری کیا اور پھر اس کا ٹیزر بھی شیئر کیا جس میں فواد خان دھڑکنوں کی کہانی بطور ڈائیلاگ کہتے بھی سنائی دیے۔

(جاری ہے)

مداحوں کی خوشی اس وقت دکھ میں بدل گئی کہ جب فواد خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دراصل بیٹ کوئی فلم یا ویب سیریز نہیں بلکہ ویئرایبل ٹیکنالوجی برانڈ کے ایئر بڈز کے اشتہار کا عنوان تھا جس کا مکمل اشتہار فواد خان نے انسٹاگرام پر جاری کردیا۔

اگرچہ چند سوشل میڈیا صارفین اس اشتہار میں فواد خان کو دیکھ کر خوش ہوگئے تاہم متعدد شدید غصہ کرتے بھی دیکھے گئے کیونکہ وہ فواد خان کی فلم کیلئے بے صبر ہوگئے تھے لیکن ان کی امیدوں پر پانی پھیردیا گیا۔
وقت اشاعت : 04/03/2024 - 21:33:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :