اداکارہ سونم باجوہ نے 3 سال سے خفیہ شادی کررکھی ہے، بھارتی میڈیا کا دعوی

پیر 4 مارچ 2024 21:33

اداکارہ سونم باجوہ نے 3 سال سے خفیہ شادی کررکھی ہے، بھارتی میڈیا کا دعوی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ کا تین برسوں سے دہلی کے پائلٹ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 میں کورونا لاک ڈائون کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے رکشیت اگنی ہوتری نامی ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020 کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں، اس جوڑی کی ایک کمپنی ہے جس کے یہ دونوں ڈائریکٹر ہیں۔ دوسری جانب سونم باجوہ کی شادی کی خبر نے ان کے کروڑوں مداحوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔

وقت اشاعت : 04/03/2024 - 21:33:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :