صحیفہ جبار نے کراچی کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیدیا

منگل 5 مارچ 2024 18:47

صحیفہ جبار نے کراچی کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ کراچی کے پکوان ملک کے بہترین پکوان ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہنچ کر ایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے مواقع فراہم کئے ۔انہوں نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پرجوش ہوں۔

وقت اشاعت : 05/03/2024 - 18:47:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :