فلم اوپن ہائمرکے اداکار سیلیئن مرفی نے تاریخ رقم کردی

اپنا ایوارڈ دنیا میں کہیں بھی امن قائم کرنے والوں کے نام کرتا ہوں، میڈیا سے گفتگو

پیر 11 مارچ 2024 21:08

فلم اوپن ہائمرکے اداکار سیلیئن مرفی نے تاریخ رقم کردی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) فلم اوپن ہائمر کے مرکزی اداکار سیلیئن مرفی نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اوپن ہائمر نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم باربی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرف اوپن ہائیمر کے آئرش اداکار سیلیئن مرفی کا یہ پہلا آسکر ایوارڈ ہے بلکہ یہ کسی بھی آئرش کا، کسی بھی کیٹیگری میں یہ پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منعقد ہونے والے اسکرز اکیڈمی ایوارڈز میں اداکار سیلیئن مرفی نے اپنا پہلا آسکر وصول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آج یہاں کھڑا ایک قابل فخر آئرش ہوں۔انہوں نے اپنی جیت کی خوشی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس شخص کے بارے میں فلم بنائی جس نے ایٹم بم بنایا، قطع نظر اس کے اچھے یا برے نتائج کے ہم سب اوپن ہائیمر کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ دنیا میں کہیں بھی امن قائم کرنے والوں کے نام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کے ہدایت کار کرسٹوفر نولان اور ایما تھامس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 11/03/2024 - 21:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :