غریبوں پر خرچ کرنے سے دولت کبھی کم نہیں ہوتی ،حمیرا ارشد

اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے دستر خوان بھی سجانا چاہیے ،گلوکارہ

ہفتہ 16 مارچ 2024 14:45

غریبوں پر خرچ کرنے سے دولت کبھی کم نہیں ہوتی ،حمیرا ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کی طرف سے دئیے گئے مال میںسے خرچ کرنا بہت بڑی نیکی ہے ،اگر صاحب ثروت تمام لوگ اپنی دولت کا کچھ حصہ مستقل بنیادوں پر مستحق طبقات کے لئے مختص کر دیں تو شاید کوئی بھی غریب نہ رہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ خدا کے فضل سے ملنے والی دولت میں سے غریبوں پر خرچ کرنے سے یہ کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جو لوگ رب کائنات کی راہ پر خرچ کرتے ہیں انہیں ایسی ایسی جگہوں سے رزق ملتا ہے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے دستر خوان بھی سجانا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 16/03/2024 - 14:45:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :