شوبزمیں کامیابی کیلئے سخت محنت کررہی ہوں: سویرا شیخ

ہفتہ 10 فروری 2024 22:01

شوبزمیں کامیابی کیلئے سخت محنت کررہی ہوں: سویرا شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابیوں کے بعد اپنی تمام تر توجہ شعبہ طب کی جانب کر لی ہے ، میں روایتی بیان بازی نہیں کر رہی بلکہ میں حقیقت میں اپنے شعبے کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم کا آخری سال ہے جس کے بعد وطن واپس آ کر اس کی پریکٹس شروع کر دوں گی، میرا یہ عزم ہے کہ میں غریب اور مستحق لوگوں کیلئے بغیر کسی معاوضے کے فرائض سر انجام دوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ اگر خدا کی ذات کی قربت حاصل کرنی ہے تو دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور شعبہ طب اس کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا آخری سال ہے اور جلد میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ شروع کردوں گی۔
وقت اشاعت : 10/02/2024 - 22:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :