وکرانت میسے نے سارہ علی خان سے معافی مانگ لی

مجھے یاد نہیں وکرانت نے مجھ سے معذرت کی، البتہ میں انکی رائے قائم کرنے پر انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہراؤں گی،سارہ علی خان

منگل 19 مارچ 2024 12:02

وکرانت میسے نے سارہ علی خان سے معافی مانگ لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) فلم 12ویں فیل سے شہرت پانے والے اداکار وکرانت میسے نے ایک مرتبہ سارہ علی خان سے انکے بارے میں رائے قائم کرنے پر معافی مانگی تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک انٹرویو کے دوران پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوبارہ وائرل ہوگئی۔ وکرانت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم سے پہلے سے رائے قائم کرلیتے ہیں کیونکہ ہم اقراباپروری اور اسٹار کڈ کو حاصل سہولتوں سے متعلق سنتے رہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میری بھی سارہ علی خان سے متعلق یہی رائے تھی کہ وہ ایک اسٹار ہے، ترجیحات شاید میک اپ اور بالوں پر ہوں گی، میں نے ان سے یہ کہا بھی اور پھر معافی بھی مانگ لی۔ وکرانت کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان کے ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے وقت گزارا تو احساس ہوا کہ وہ اپنا کافی وقت اداکاری کو دیتی ہیں اور یہ انکی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان سے متاثر ہوا اور انکے بارے میں رائے قائم کرنے پر معذرت بھی کی۔

سارہ علی خان نے وکرانت کی بات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے مجھ سے معذرت کی، البتہ میں انکی رائے قائم کرنے پر انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہراؤں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان تمام باتوں کی عادی ہوں، میں سمجھ سکتی ہوں کہ آخری میں کہاں سے تعلق رکھتی ہوں اور کون ہوں۔ لہٰذا اس متعلق لوگوں کے پہلے قائم رائے ہوتی ہیں تو مجھے پریشان نہیں کرتیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 12:02:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :