انوشکا شرما اور کوہلی کابھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ

انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں

جمعرات 21 مارچ 2024 12:10

انوشکا شرما اور کوہلی کابھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اٴْن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دٴْنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔

ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ ویرات کوہلی صرف آئی پی ایل کے لیے بھارت آئے ہیں لیکن وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہوسکتے ہیں۔

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو برطانیہ میں زندگی بہت پٴْرامن ہے، کچھ رقم دے کر شہریت آسانی سے مل جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر انوشکا اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے لیے پرائیویسی جو چاہتے ہیں وہ برطانیہ میں رہتے ہوئے اٴْنہیں آسانی سے مل جائے گی۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 12:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :