ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ’’ورنہ ‘‘آفرکی گئی تھی،ہارون شاہد

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:29

ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ’’ورنہ ‘‘آفرکی گئی تھی،ہارون شاہد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ورنہ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی اداکار ہارون شاہد نے نجی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم ورنہ سے متعلق انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

ہارون شاہد نے کہاکہ فلم ورنہ کا مرکزی کردار ابتدائی طور پر معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو آفر کیا گیا تھا لیکن وہ یہ آفر قبول نہیں کرسکیں کیونکہ وہ اس وقت حاملہ تھیں۔اداکار نے کہا کہ جب ہدایتکار شعیب منصور نے بتایا کہ کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی تو میں بہت خوش ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے انکار کے بعد ہدایتکار شعیب منصور نے ماہرہ خان کو فلم ورنہ کے مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔
وقت اشاعت : 23/03/2024 - 12:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :