اداکارفیروزخان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ میں بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی

فیروزخان نے بچوں کی حوالگی اورعلیزہ نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں

پیر 25 مارچ 2024 17:01

اداکارفیروزخان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ میں بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) فیملی کورٹ شرقی میں زیر سماعت اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ میں بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی ۔ فیروزخان نے بچوں کی حوالگی اورعلیزہ نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے دونوں فریقین کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹادی. دونوں کے درمیان بچوں کے لئے شریک والدین کے طرز پرحوالگی کا اتفاق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صلح نامے کے مطابق بیٹا سلطان فیروز خان کے پاس رہیگااوربیٹی اپنی ماں کے پاس رہیگی، والدین بچوں کے ساتھ کسی وقت بھی فون، ویڈیو کال پر بات کر سکتے ہیں،خصوصی تہواروں پر دونوں والدین کو بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی، چھٹیوں پر بچے ملک یا ملک سے باہر جاسکتے ہیں لیکن دونوں کیاتفاق رائیسیمشروط ہوگا، بیٹے سلطان کے اخراجات مکمل طور پر فیروز خان ادا کرینگے، بچی کے لئے ہر ماہ کی 3تاریخ تک فیروز خان 75 ہزارعلیزے کے اکاونٹ میں منتقل کرنا ہونگے، بچی کے لئے دی جانی والی رقم میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جائے گا، بچی کے اسکول کی فیس ڈائریکٹ فیروز خا ن خود ادا کرینگے ، ایمرجنسی کی صورت میں بھی فیروز خان پابند ہونگے کہ وہ اسپتال کے اخراجات ادا کریں، بچوں کی طبیعت کی ناسازی کی صورت میں والدین ایک دوسرے کو آگاہ کرینگے۔

وقت اشاعت : 25/03/2024 - 17:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :