خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن آج کے دور میں خواتین بہت مضبوط ہیں ‘ ثناء

کسی خاتون کیلئے شادی کے کئی سالوں بعد علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:42

خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن آج کے دور میں خواتین بہت مضبوط ہیں ‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں آج کے دور میں خواتین بہت مضبوط ہیں ، خواتین کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ کسی خاتون کیلئے شادی کے کئی سالوں بعد علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا ، میں سمجھتی ہوں خاتون کو مضبوط ہونا چاہیے تبھی وہ معاشرے میں سامنے آنے والی مشکلات کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔

اگر آپ صرف روتی رہیں گی آپ کو وقتی ہمدردیاں تو ضرور ملیں گی لیکن وہ آپ کو مزید کمزور کر دیں گی ۔ خواتین کو انتہائی بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے ،اگر آپ حق پر ہیں تو پھر یہ نہ سوچیں لوگ کیا کہیں گے، میں تو ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ کیا کہیں گے لوگ یہی زندگی کا سب سے بڑا روگ ہے ، انسان کو دوسرے کی خواہشوں کی بجائے اپنی خواہش کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 13:42:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :