سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا فوٹو شوٹ انہوں نے معروف برانڈ کی نائیٹی پہن کرکروایا ہے جس پر کافی تنقید کی جارہی ہے

جمعرات 18 اپریل 2024 11:50

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) معروف فلمسٹار سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا،تفصیلات کے مطابق اپنے نت نئے سکینڈلز کی بدولت خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے گذشتہ دنوں ایک معروف برانڈ کی نائیٹی رینج پہن کر فوٹو شوٹ کروایا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں جو گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئیں ان کی ان تصاویر کو بھی گذشتہ سکینڈلز کی طرح آڑے ہاتھوں لیا گیااور تنقید نگار ان کے خلاف ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر جاری کی گئیں ان تصاویر کو لے کر ان تنقید نگاروں کا کہناہے کہ اگر لائبہ خان نے اس انٹر نیشنل برانڈ کی نائٹی پہن کر فوٹو شوٹ کرواہی دیاتھا تو اسے یہ وائرل کرنے کی کیا ضرورت تھی ان حلقوں کا کہناتھا کہ لائبہ خان شہرت کے لیئے کچھ بھی کر گزرتی ہے اس لیئے اس نے اس بولڈفوٹو شوٹ کی تصاویرنکال کر وائرل کردیں تاکہ لوگ انہیں ڈسکس کرسکیں۔

(جاری ہے)

اتنی زیادہ تنقید کو سن کر لائبہ خان بھی مدمقابل آگئیں اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے لائبہ خان نے کہاکہ وہ ایک انٹرنیشنل سٹار ہیں جو برانڈ بن چکی ہیں اس لیئے اپنی ساری ایکٹیویٹی کو پبلک کرنا ان کا حق بنتاہے اس لیئے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے کہ میں نے کیسا لباس پہنا ہے اور کیسا شوٹ کروایا ہے۔لائبہ خان کا کہناتھا کہ اس نائٹی شوٹ کے لیئے ان کا انتخاب بہت ساری فلمسٹاروں کے درمیان سے کیا گیاہے جو اس شوٹ کے لیئے ریجیکٹ کردی گئی تھیں اس پر مجھے فخر ہے کہ اب انٹرنیشنل برانڈز بھی مجھے مانتے ہیں اور اپنے برانڈ شوٹص کے لیئے میرا انتخاب کرتے ہیں۔

لائبہ خان نے مذید کہاکہ وہ ان دنوں مختلف فلموں کے آئٹم سونگز بھی کررہی ہیں جو یکے بعد دیگر سامنے آتے جائینگے اور ان سونگزکو دیکھ کر ان کے پرستار ان کے سابقہ بولڈ شوٹص اور سین کو بھول جائینگے میں وہی کرتی ہوں جن کی امید لوگوں نے مجھ سے لگائی ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 11:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :