الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،طارق علی بسرا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) معیاری موسیقی سے مزین پروگرام الحمرا میلوڈیز میں جمعہ کے روز نوجوان آرٹسٹوں نے مدھر بھرے سنگیت پیش کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان الحمرا کے مطابق ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسرا نے الحمرا میلوڈیز میں پرفارم کرنے والوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے چہروں پر امید دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،آرٹسٹوں کو یہاں پرفارم کرکے اعتماد ملتا ہے جو انکے سنہری مستقبل کا ضامن ہے۔

نوجوان آرٹسٹوں میں احمد طور، شہباز علی،عمران جعفری، نمرہ سردار،عمران سائیں و دیگر نے پرفارم کیا۔الحمرا میلوڈیز میں سننے والوںکی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پرفارم کرنے والوں کو داد دی اور انکے حوصلے بڑھائے۔ ترجمان کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کے اس سلسلے الحمرا میلوڈ یز میں کوئی بھی آرٹسٹ رجسٹریشن کروا کر پرفارم کرسکتا ہے، یہ نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے یہاں انکے ٹیلنٹ کو نکھار ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 13:23:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :