اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
شوہر کی تیسری شادی کرنے پر میری ذات پر کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ اقرار الحسن کو ہی مسئلہ ہوتا ہوگا ْقرآن پاک پڑھا اور سمجھا ہے،مرد کے اسلام کے مطابق چار شادیاں کرنے کی حامی ہوں،فرح اقرار
بدھ 1 مئی 2024 11:57
(جاری ہے)
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ پہلے وہ شوہر کی تیسری شادی کے معاملے پر بات کرنے کے اہل نہیں تھیں لیکن اب وہ اس لیے اس پر بات کر رہی ہیں، کیوں کہ ان کے شوہر خود اس پر وضاحت کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقرار الحسن خود متعدد انٹرویوز میں تیسری شادی پر بات کرکے اس کی وضاحت دے چکے ہیں۔فرح اقرار نے تصدیق کی کہ اب ان کے خاندان میں تیسرا شخص بھی شامل ہو چکا ہے اور ان کے شامل ہونے پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ ان کے شوہر پر اثر پڑا ہوگا۔انہوں نے شوہر کی تیسری شادی کے سوال پر تصدیق کی کہ ان کے شوہر رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی سوتن کا نام نہیں لیا۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے تیسری شادی کرنے پر ان کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ اقرار الحسن کی کمائی اور دولت تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہوگی اور انہیں ہی مسئلہ ہوتا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں کے حق میں تھیں۔فرح اقرار کے مطابق جب سے انہوں نے قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا ہے، تب سے وہ مرد کے اسلام کے مطابق چار شادیاں کرنے کی حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی شوہر سے دوسری شادی کی تھی، ان سے قبل ان کے شوہر ایک بچے باپ تھے اور انہیں شوہر نے ہر بات بتا کر ان سے شادی کی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Alexandra Breckenridge
Mahnoor Baloch
Rhona Mitra
Manoj Joshi
Alexa Vega
Raveena Tandon
Randhir Kapoor
Armie Hammer
Madiha Rizvi
Benicio Del Toro
Chunky Pandey
Mallika Sherawat
Showbiz News In Urdu
-
انفلوئنسر دائود کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کر دیا
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
الحمراء میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں تیزکر دی گئی
-
نوید چوہدری نے اپنے یوٹیوب چینل زوم میڈیا کا آغاز کردیا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
پنجابی کے شاعر یحییٰ شاہدنے 5منٹ میں غزل لکھ کر ریکارڈبنا ڈالا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ