اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
شوہر کی تیسری شادی کرنے پر میری ذات پر کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ اقرار الحسن کو ہی مسئلہ ہوتا ہوگا ْقرآن پاک پڑھا اور سمجھا ہے،مرد کے اسلام کے مطابق چار شادیاں کرنے کی حامی ہوں،فرح اقرار
بدھ 1 مئی 2024 11:57
(جاری ہے)
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ پہلے وہ شوہر کی تیسری شادی کے معاملے پر بات کرنے کے اہل نہیں تھیں لیکن اب وہ اس لیے اس پر بات کر رہی ہیں، کیوں کہ ان کے شوہر خود اس پر وضاحت کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقرار الحسن خود متعدد انٹرویوز میں تیسری شادی پر بات کرکے اس کی وضاحت دے چکے ہیں۔فرح اقرار نے تصدیق کی کہ اب ان کے خاندان میں تیسرا شخص بھی شامل ہو چکا ہے اور ان کے شامل ہونے پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ ان کے شوہر پر اثر پڑا ہوگا۔انہوں نے شوہر کی تیسری شادی کے سوال پر تصدیق کی کہ ان کے شوہر رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی سوتن کا نام نہیں لیا۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے تیسری شادی کرنے پر ان کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑا، البتہ اقرار الحسن کی کمائی اور دولت تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہوگی اور انہیں ہی مسئلہ ہوتا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں کے حق میں تھیں۔فرح اقرار کے مطابق جب سے انہوں نے قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا ہے، تب سے وہ مرد کے اسلام کے مطابق چار شادیاں کرنے کی حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی شوہر سے دوسری شادی کی تھی، ان سے قبل ان کے شوہر ایک بچے باپ تھے اور انہیں شوہر نے ہر بات بتا کر ان سے شادی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.