معروف اداکار آغا سکندر کی برسی 25 مئی کو منائی جائے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) معروف اداکار آغا سکندر کی برسی 25 مئی کو منائی جائے گی۔ آغا سکندر 1955ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ماضی کے معروف اداکار آغا سلیم رضا کے فرزند اور مشہور فلمی اداکار اور گلوکار عنایت حسین بھٹی کے داماد تھے۔

(جاری ہے)

آغا سکندر نے اپنی فن کارانہ زندگی کا آغاز قنبر علی شاہ کے کھیل ایک ہی قائد سے کیا تھا تاہم انہیں اصل شہرت اور مقبولیت مشہور ڈرامہ سیریل وارث سے حاصل ہوئی تھی۔

انہوں فلموں میں بھی بطور مہمان اداکار کام کیا۔ ان کی فلموں میں جٹ تے ڈوگر ، شاہ بہرام سمیت کئی دیگر فلمیں بھی شامل ہیں۔ آغا سکندر 25 مئی 1993ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی جا ئیں گی اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 13:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :